قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 30 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے 30سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میکلوڈ روڈ پر 30سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر مقامی دکان دار نے پولیس کو اطلاع کی۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔