سینیٹر فروغ نسیم اپوزیشن کی طرف سے ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر مقرر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فروغ نسیم کوججز کی تعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ممبر مقرر کر دیا گیا۔ فروغ نسیم کو سینیٹر الیاس بلور کی جگہ پارلیمانی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا۔ فروغ نسیم کی تقرری سینٹ میں اپوزیشن کی جانب سے کی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔