فیروز والہ : مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک 18 زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ اور کالا خطائی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک اور اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ آبادی لبان والا کے قریب کوسٹر وین اور کیری ڈبے کے درمیان تصادم میں کیری ڈبے کا ڈرائیور محمد عظیم ہلاک ہو اس کا ساتھی محمد احمد زخمی ہو گیا حدوکے میں تیز رفتار گاڑی کی سائیڈ لگنے سے سڑک عبور کرتی ہوئی خاتون ہلاک ہو ئی تیز رفتار کار نے سڑک کے کنارے کھڑے نو عمر ٹرک شہناز بی بی کو ہلاک کر دیا کالا خطائی روڈ کی آبادی حاجی کوٹ کے قریب موٹرسائیکل رکشہ النٹے سے ساتھ افراد زخمی ہو گئے چوک نارووال کے قریب پولیس وین بے قابو ہوکر فٹ پاتھ ٹکرائی جس کے نتیجہ میں پولیس کے سات توجوان شدید زخمی ہو گئے رانا ٹائون کے قریب بس اور ٹرک کے تصادم میں بس سوار چار افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔