پاکستان عوامی تحریک کوہسارکا 29 ستمبرکو' فروغ امن و محبت ریلی'' کا اعلان
مری(نامہ نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کوہسار کے صدر امجد ارباب عباسی نے استقبال ربیع الاول شریف کے سلسلہ میں'' فروغ امن و محبت ریلی'' کا اعلان کر دیا ہے ۔اس موقع پہ واصم اسلام عباسی سابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے بھی پاکستان عوامی تحریک کے امن و محبت کے مشن سے متاثر ہو کر پیٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ، امجد ارباب عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پوٹھہ شریف سے حبیب الرحمن عباسی کی PAT میں شمولیت کے بعد واصم اسلام کی شمولیت نے حضرت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نظریہ کے فروغ کو خطہ کوھسار میں تقویت دی ہے۔بتایا گیا کہ 29 ستمبر کی شام کوھسار کے صدر مقام شہر میں '' فروغ امن و محبت ریلی'' کے انعقاد کا فیصلہ کیا ھے۔