مریم نوازکے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جائوں گا: مراد علی شاہ
کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پرہوئی،یہ بیانات دیئے گئے تاکہ سیاسی رابطے ٹوٹ جائیں، 48گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے، صورتحال مشکل تھی۔ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جائوں گا۔جمعرات کووزیر اعلیٰ ہائوس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اراکین کے سامنے پھٹ پڑے اور کہا جب سے پی ٹی آئی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے کام کرنے نہیں دیا جارہا۔ جان بوجھ کر صوبائی حکومت کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں ہوتی ہیں۔