پاکستان میں مصروف افغان کرکٹر پاکستانی پرچم برداشت کرنے کو تیار نہیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف افغان کرکٹر پاکستانی پرچم برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ شفیق اللہ پاکستان میں مقامی کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف، اس دوران کرکٹر کی زیب تن شرٹ پر آویزاں پاکستانی پرچم کو چھپا دیا گیا۔تصویر میں شفیق اللہ کیساتھ موجود کرکٹر کی شرٹ پر تو پاکستانی پرچم آویزاں ہے، تاہم افغان کرکٹر نے اپنی شرٹ پر "ٹیپ" لگا کر پاکستانی پرچم چھپا دیا۔میچ فکسنگ میں ملوث شفیق اللہ پر آئی سی سی 6 سال کی پابندی عائد کر چکی ہے۔