سعودی عرب:تمام جامع مساجد ،عید گاہوں میں عید کی نمازادا نہ کرنے کاحکم جاری
جدہ (نمائندہ خصوصی)سعودی وزیر اسلامی امور نے تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں عید کی نمازادا نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سعودی عرب کی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید الفطر کے اجتماع نہیں ہونگے ۔سعودی وزیر اسلامی امور نے حکمنامے میں تاکید کی ہے کہ تمام مساجد کے ائمہ کو بتا دیا جائے کہ اس سال کہیں بھی کسی بھی مسجد میں عید الفطر کا دوگانہ نہیں پڑھاجائے گا۔