قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب آج کل بوکھلائے ہوئے ہیں، نگران وزیراعظم کیلئے کسی پارٹی سے نہیں بلکہ اپنی پارٹی سے مشاورت ہوتی ہے شیری رحمان ایک سلجھی ہوئی سیاستدان ہیں، وہ قائد حزب اختلاف سینٹ کی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حاجی عزیزالرحمن اور دیگر ہنما ﺅں کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما صداقت علی شاہ کی رسم چہلم میں شرکت کی۔اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ کو دھوکہ ہم نہیں بلکہ انکے اپنے ساتھیوں نے دیا، میاں صاحب بوکھلائے ہوئے ہیں، اللہ ان کی حالت پر رحم کرے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے کسی پارٹی سے نہیں بلکہ اپنی پارٹی سے مشاورت ہوتی ہے شیری رحمان کے اپوزیشن لیڈر سینٹ بننے پر خورشید شاہ نے کہا کہ شیری رحمان ایک سلجھی ہوئی سیاستدان ہیں، وہ قائد حزب اختلاف سینیٹ کی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گی
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024