یکم اپریل سے عدالتی اوقات تبدیل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یکم اپریل سے عدالتی اوقات تبدیل کردئیے جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اوقات کار کی تبدیلی کا مراسلہ تمام سیشن ججز کو ارسال کردیاہے۔ مراسلہ کے مطابق یکم اپریل سے عدالتیں صبح 8 بجے سے دوپہر سا ڑھے تین بجے تک کام کریں گی جبکہ جمعہ کے روز عدالتیں صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔