کورنگ ٹائون میں دس لاکھ روپے وصول کرکے آنے والا نوجوان اغواء
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ لوہی بھیر کے علاقے کورنگ ٹائون میں دس لاکھ روپے کی نقدی وصول کرکے آنے والا نوجوان اغواء ہوگیا پولیس کو محمد صدیق نے بتایا کہ مدعی کے بیٹے علی حیدر کو رقم وصولی کے بعد نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔