آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم، تاہم شام کے وقت کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ مالم جبہ میں سب سے زیادہ سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی اکثر علاقوں میں موسم اور گرم رہے گا تاہم آج شام یا رات کشمیر،راولپنڈی،اسلام آباد، گوجرانولہ، فیصل آباد، سرگودہا، اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں چند ایک مقامات پر آندھی چلنے اورہلکی بارش کا امکان ہے۔