حکومت اور اپوزیشن کا متضاد موقف‘ سینیٹ اجلاس میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) چیئرمین سینیٹ آج کے اجلاس میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر یہ موقف اختیار کریں گے کہ ریکوزیشن شدہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر غور نہیں ہوسکتا۔ تحریک انصاف اور اس کے حلیف اسی موقف پر اصرار کریں گے جو کہ اپوزیشن کا موقف بھی ہے کہ ریکوزیشن کئے گئے اجلاس میں بھی تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے متضاد موقف پر اجلاس میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔