قوم 25 جولائی کو لبیک یا رسول اللہ والوں کو کامیاب کرے: حافظ معین خالد
ملتان ( پ ر) تحریک لبیک کے پی پی 215 ملتان کے امیدوار حافظ معین الدین خالد نے کہا کہ قوم 25 جولائی کو لبیک یا رسول اللہ کے امیدواروں کو کامیاب کرے کیونکہ ان کی کامیابی ملک میں نظام مصطفیؐ کے انقلاب کا باعث ہو گی ہر کسی کی عزت محفوظ ہو گی جرائم پیشہ افراد کو اسلامی قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی ایوب مغل نے کہا کہ الیکشن کمشن اس بات کا فوری نوٹس لیکر جو لوگ ضابطے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور پانی کی طرح پیسہ بہا رہے ہیں ووٹوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے اس کو روکا جا سکے ورنہ الیکشن منصفانہ نہیں ہو سکیں گے رانا اصغر نے کہا کہ ہمیں کوئی انڈر اسٹیمیٹ نہ کر ے ہم حیران کن نتائج دیں گے کارنر میٹنگ سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 216 حافظ حسنین جاوید سکندر حیات بھٹی‘ عمیر قریشی‘ اویس احمد ‘ جمشید حمزہ نے بھی خطاب کیا۔