مکرمی! فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل شہریوں نے ٹرین روک لی مگر افسوس کہ اپنا غصہ بیچارے ایک گدھے پر نکالنا شروع کر دیا گدھے اور کتوں پر غصہ نکالنے کا رواج‘ کوئی نیا نہیں ہے۔ پاکستانی عوام نے جب ایوب خان کیخلاف مظاہرے شروع کئے تھے تو ایوب کتا ہائے ہائے سے نعروں کے علاوہ جگہ جگہ لوگوں نے کتوں کو پکڑ پکڑ کر ان کا بھرکس بھی نکالنا شروع کر دیا تھا اور حال ہی میں وکلاء تحریک کے دوران بھی کتوں اور گدھوں کو جابجا غصے کی بھینٹ‘ چڑھایا گیا… میں اپنے بھائیوں سے پوچھنا چاہوں گا کہ لوڈشیڈنگ ہونے یا نہ ہونے میں ان بیچارے جانووں کا کیا قصور ہے اور گذشتہ روز جو لاہور میں کئی بسوں کو توڑا پھوڑا گیا ہے ان ٹرانسپورٹروں کا کیا قصور ہے وہ ٹرانسپورٹر بھی ہم جیسے ہی انسان ہیں ہاں البتہ غصہ نکالنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وزیر بجلی و پانی کی گاڑی روک لی جائے یا چیئرمین واپڈا کے دفتر کا گھیرائو کیا جائے اور پوچھا جائے کہ ہمارا کیا قصور ہے۔
(طارق مسعود چودھری لاہور 0321-4646500 )
(طارق مسعود چودھری لاہور 0321-4646500 )