علی رضا بھٹہ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بائیس کے سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عمر حمید خان کو اسٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات علی رضا بھٹہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سیکرٹری لگادیاہے۔ اس سلسلے میں منگل کو باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا۔