لسبیلہ اور ساہیوال کے واقعات سے ہر پاکستانی دکھی ہے ، جا م زاہد شورو
کراچی(نیو ز رپو رٹر )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنا جا م زاہد شورو نے کہا کہ بیلہ اور ساہیوال و اقعات پر ہر آنکھ اشکبار اور قوم سو گوار ہے نیشنل ہائی وے پربیلہ میں آئل ٹینکراورمسافرکوچ کے تصادم کے باعث ستائیس افراد کا جاں بحق ہونا المنا ک سانحہ ہے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کروانا مستقبل کے لئے ضروری ہے تاکہ ان واقعات کا سد باب کیا جاسکے ان خیالات کا انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا متعلقہ ادارے گاڑیوں کا معائنہ کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچاسکے ۔ انہوں نے ساہیوال واقعے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ جس بے دردی سے دن دھاڑے بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی،اس واقعے نے پوری قوم کوہلا کر رکھ دیاہے۔ حکومتی وزراء غیر مناسب بیانات دے کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غیر جانبدار تحقیقات کے ذریعے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے تاکہ کوئی بھی ایسا عمل دوبارہ نہ کرسکے۔