ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بہت اہمیت کے حامل ہیں،ڈاکٹر ندیم شفیق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)’’ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جسمانی معذوری رکھنے والے افراد کے لیئے عوامی مقامات، عام جگہوں، تعلیمی اداروں اور دفاتر تک رسائی ممکن بنانے کے لیئے تمام عمارات میں ریمپ کا قیام ناگزیز ہے تاکہ وہ بروقت مطلوبہجگہ تک اپنی رسائی حاصل کر سکیں اور سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیئے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ اُن کو سوسائٹی کے لیئے کارآمد شہری بن سکیں۔ ـ‘‘ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، چیئرمین نے نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیر، حکومت پاکستان۔ کیفے کام ، چیمبر آف وویمن سوشل انٹر پرینور اور نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیر، حکومت پاکستان کے تعاون سے عوامی آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں ایک انٹرایکٹیوسیشن کا نعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، چیئرمین، نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیرنے کی۔ جبکہ بریگیڈیئر (ر) ارشد طارق، ڈس ابیلیٹی رائٹس ایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ انٹرایکٹیوسیشن میں سول سوسائٹی ، کیڈ ڈویژن کے مختلف اداروں کے اہلکاروں اور طلباء کے علاوہ وزیراعظم یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے تحت کام کرنے والے انٹرنیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جسمانی معذوری رکھنے والے افراد کے لیئے عوامی مقامات، عام جگہوں، تعلیمی اداروں اور مختلف دفاتر تک رسائی ممکن بنانے کے لیئے تمام عمارات میں ریمپ کا قیام ناگزیز ہے تاکہ وہ بروقت مطلوبہ جگہ تک اپنی رسائی حاصل کر سکیں اور سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیئے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ اُن کو سوسائٹی کے لیئے کارآمد شہری بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بہت سے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور سماجی کارکن منیبہ مزاری وغیرہ جیسی شخصیات جو جسمانی معذوری کا شکار ہیںنے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بنایا بلکہ اپنی جسمانی معذوری کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کا صحیح معنوں میں استعمال کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج انکا دنیا کے نامور اور عظیم لوگوں میں شمار ہوتا ہے۔ مگر پاکستانی سوسائٹی میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مفید اور ذہین دماغوں کو ضائع کرنے کے بجائے ان کی ہمت بندھائی جائے اور انہیں سوسائٹی کا کارآمد فرد بنایا جائے۔