شام‘ کرد ملیشیا پر ترک فوج کے حملے تیز‘ 15 دیہات قبضے میں لے لئے
انقرہ‘ دمشق (اے ایف پی) ترک فوج نے شام کے علاقے ایفرن میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دئیے ہیں اور اہم پہاڑی سمیت 15 دیہات پر قبضہ کر لیا ادھر ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ اس مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ شامی علاقے عفرین میں ترک اتحادی فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ تین روز کے دوران جھڑپوں میں 54 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک افراد میں 26 کرد باغی‘ ترک اتحادی فورسز کے 19 اہلکار شامل ہیں۔