امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں 139 سالہ پرانے دو منزلہ گھر کو نئے پتے پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے لیے مالک مکان کو4لاکھ ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔گھر کی منتقلی کے اس دلچسپ عمل کے لیے سٹریٹ لائٹس، پارکنگ میٹرز اور کئی یوٹیلٹی لائنز کو ہٹانا پڑا جب کہ اسے دیوہیکل ٹرالوں پر لاد کر چھ بلاکس کی دوری پر موجود مقام تک پہنچایا گیا۔
5ہزار سکوائر فٹ سے زیادہ اس وکٹورین ہاس یعنی سابقہ ملکہ برطانیہ کے دور میں تعمیر ہونے والے اس گھر کی انفرادیت اس کی بڑی بڑی کھڑکیاں اور ایک بھورے رنگ کا مرکزی دروازہ ہے۔گھر کی منتقلی کے عمل کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد بھی آس پاس کی سڑکوں پر موجود تصاویر اور ویڈیوز بناتی رہی۔انگلینڈر ہاس کے نام سے مشہور یہ گھر 1882 میں تعمیر کیا گیا تھا۔اس گھر میں 6 کمرے اور 3 بیت الخلا ہیں جب کہ اس میں 19 ویں صدی کے فنِ تعمیر کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔اس تاریخی گھر کی منتقلی کے لیے شہر کے ایک درجن سے زائد مقامی اداروں کی منظوری حاصل کی گئی تھی۔یہ گھر مقامی شہری ٹم بران کی ملکیت ہے جنہوں نے اسے 2013 میں خریدا تھا۔ تاہم جس مقام سے گھر کو منتقل کیا گیا ہے وہاں اب 17 منزلہ رہائشی عمارت تعمیر کی جائے گی۔