نوجوان رش کے اوقات میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ میں مصروف
کلرسیداں(نامہ نگار)دارالحکومت کے نواح میں قانون کا کس قدر احترام کیا جاتا ہے اس کی ایک جھلک پیر کے روز دن تین بجے جی ٹی روڈ پر گیگا مال کے باہر دیکھنے کو ملی جہاں نہ صرف نوجوان رش کے اوقات میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے میں مصروف تھے وہیں ایک موٹرسائیکل کے دونوں اطراف ایک ایک نوجواں سوار ہو کر مختلف کرتب دکھا رہے تھے اور یہ منظر جی ٹی روڈ پر سینکڑوں لوگوں اور مسافروں نے دیکھا لوگ ان کی فلم بندی بھی کرتے رہے مگر کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے یا ٹریفک پولیس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور منچلے نوجوانوں نے جی ٹی روڈ پر اودہم مچائے رکھا وہ بار بار قانون کا مذاق اڑاتے رہے مگر انہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا۔