ہارون آباد : ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت کی خوشی میں جشن‘ مٹھائی تقسیم
ہارون آباد (نامہ نگار)ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے کا رکنان اور عہدے داران نے ایم پی اے ڈاکٹر ظہر اقبال چوہدری مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔