Waqt News
Sunday | February 28, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیر اعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کر دیا
  • سینٹ انتخابات: جوڑ توڑ کے ماہر پرویز خٹک متحرک، اپوزیشن کے رابطوں میں بھی تیزی
  • اسد اچکزئی کے قاتل 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • بھارتی کسانوں کے مظاہرے جاری، راکیش ٹیکیٹ کا 5 ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان
  • مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کی نیویارک میں کورونا ویکسی نیشن مہم

بھارت کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے ناقابل تردیدثبوت موجود ہیں‘ کارروائی کیوں نہیں ہوتی

Feb 23, 2021 6:16 AM, February 23, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارت کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے ناقابل تردیدثبوت موجود ہیں‘ کارروائی کیوں نہیں ہوتی

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع‘ پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا اعلان 25 فروری کو متوقع

 ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس گزشتہ روز 22 فروری سے پیرس میں شروع ہوگیا۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ بھی ہو گا۔ اکتوبر 2020ء کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کے 27 نکاتی ایکشن پلان کے 6 اہداف کیلئے فروری 2021ء تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ اس پیش رفت سے واقف سرکاری ذرائع نے بتایا  پاکستان بقیہ 6 سفارشات پر بھی عمل کرچکا ہے اور اسکی تفصیلات بھی ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کو بھجوائی جاچکی ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اراکین اجلاس کے دوران پاکستان کے ردعمل کا جائزہ لیں گے، پاکستان نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس پر عملدرآمد میں بھی خاصی پیشرفت کی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے جو بڑی حد تک عالمی واچ ڈاگ کے مطالبات کے مطابق ہیں۔ نکات پر عمل درآمد کو میرٹ بنا کر فیصلہ ہوا تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا۔

عوامی مفادات کیلئے حکومت کو غیر جانبدارانہ فیصلے کرنا ہونگے: ثروت اعجاز قادری

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے قیام کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر منی لانڈرنگ یعنی پیسے کی غیرقانونی ترسیل کو روکنا ہے۔ 1989ء میں تشکیل دی جانیوالی اس تنظیم کے ارکان کی تعداد 37 ہے۔ ان میں دو علاقائی تنظیمیں اور 35 ممالک شامل ہیں۔ بھارت اس تنظیم کا رکن ہے۔ پاکستان اسکی ذیلی تنظیم ایشیاء پیسفک گروپ کے ذریعے اس سے وابستہ ہے۔ بلیک لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو مناسب  دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی منی لانڈرنگ کیخلاف قانون سازی کیلئے عالمی اداروں سے تعاون نہیں کرتے۔ ایسے ممالک کو ریاستی طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیا جاتا ہے۔ گرے لسٹ میں ایسے ممالک کو رکھا جاتا ہے جن کی منی لانڈرنگ کیلئے قانون سازی یا قوانین پر عمل ناکافی ہو۔ پاکستان کو ایسے ہی الزامات کے جواز پر گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کسی بھی ملک کا نام ان لسٹوں میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کر سکتے ہیں۔ ممبر ممالک میں سے تین ممالک مخالفت کریں تو قرارداد مسترد ہو جاتی ہے۔ گویا کوئی سے تین ممالک کو ویٹو کی حیثیت حاصل ہے۔ گرے یا بلیک لسٹ میں اگر کسی ملک کا نام شامل ہو جائے تو یہ نام نکلوانے کیلئے 15 ممالک کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 37 میں سے 15 ممالک کی حمایت درکار ہے۔ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتا ہے مگر آج بھارت کی یہ خواہش بھی پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔ 

نوائے و قت سر وس

2008ء میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ پھر 2012ء سے 2015ء تک اسی لسٹ میں شامل رہا۔ 2018ء میں پھر اس وقت گرے لسٹ میں شامل کیا گیا جب پاکستان امریکہ تعلقات میں کشیدگی کافی زیادہ تھی۔ یہ وہ دور تھا جب پاکستان کو افغانستان میں براہ راست کردار ادا نہ کرنے پر صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ پاکستان کو اس وقت تین ملک بھی قرارداد کی مخالفت کرنے والے نہ مل سکے۔ صرف ترکی نے مخالفت کی جبکہ چین اگلے سال اس تنظیم کی صدارت کا امیدوار تھا۔ اسے شاید اپنی غیرجانبداری کا اظہار مقصود تھا۔ بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی لابنگ کام آئی اور اسی کی قرارداد پر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔ منی لانڈرنگ کی کسی طور پر حمایت نہیں کی جاسکتی۔ خصوصی طور پر دہشت گردی کے حوالے سے رقوم کی غیرقانونی ترسیل تو کسی بھی سطح پر قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان بطور ریاست کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا مگر بھارت نے ایف اے ٹی ایف کے رکن ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرادیا۔ 

  کالجوں پر یونیورسٹیوں کے بورڈز آ ویزاں کرنا تعلیم سے مذاق ہے: اساتذہ

 یہاں اس سوال کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے کہ کیا گرے لسٹ یا بلیک لسٹ میں واقعی اس ملک کو شامل کیا جانا چاہیے جو ایسے معاملات میں ملوث ہوتا ہے جس کے الزامات کسی بھی ملک کی طرف سے عائد کردیئے جاتے ہیں۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کئے جانے سے اس سوال کی نفی ہو جاتی۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے دیگر عوامل بھی تھے۔ پاکستان کا نام بھارت کی طرف سے اسکے پاکستان کیخلاف بغض و عناد کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ امریکہ کے ایماء پر اس قرارداد کی مطلوبہ تعداد میں ممالک کی مخالفت سامنے نہیں آسکی۔ اکتوبر 2020 ء میں ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے جو اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا پاکستان نے کماحقہ وہ پورے کر دیئے ہیں۔ پاکستانی حکام کی طرف سے یقین ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان رواں اجلاس کے دوران گرے لسٹ سے نکل آئیگا مگر یہ اتنا آسان اس لئے بھی نظر نہیں آرہا کہ عالمی سیاست پاکستان کی مواقفت میں نہیں ہے۔ آج ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پیرس میں ہو رہا ہے۔ فرانس نے پہلے ہی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی سفارش محض اس بنیاد پر کر دی کہ ناموس رسالت کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی خباثت پر پاکستان کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ ادھر ڈینئل پرل کے قتل کے فیصلے پرامریکہ بھی تحفظات کا اظہار کرتا آرہا ہے۔ بلاشبہ فیصلہ میرٹ پر ہوا تو پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائیگا جبکہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے کی مخالفت کرنے کیلئے چین‘ ترکی اور ملائشیا نے یقین دہانی کرائی ہے۔ 

اللہ کے احکامات کے مطابق خوشی منان اجر وثواب کا باعث ہے :حفیظ شاہ نقشبندی 

ادھر جائزہ لیا جائے تو بھارت گرے لسٹ میں شامل ہونے کے کرائٹیریا پر پورا اترتا ہے۔ مگر وہ محفوظ اس لئے رہے گا کہ اسکی حمایت میں کئی ممالک قرارداد مسترد کرنے کیلئے تیار ہونگے۔ حالانکہ جن بنیادوں پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا‘ بھارت اس سے کہیں زیادہ دہشت گردوں کی سرپرستی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے جس کے ٹھوس ثبوت امریکہ سمیت کئی ممالک نے دیئے ہیں۔ چند ماہ قبل بھارت کے 44 بنک ریاستی دہشت گردی میں منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے تھے لیکن اس کیخلاف ایسی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس سے ایف اے ٹی ایف کے دہرے معیار کا عندیہ ملتا ہے۔ 

چوک سرورشہید‘ دکان میں دھماکہ‘ ویلڈر کی ٹانگ اڑ گئی ، حالت تشویشنا ک
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
متعلقہ خبریں
  • ایف اے ٹی ایف کا ایران کو بلیک لسٹ کر نے کا اعلان

    Feb 22, 2020 | 10:18
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے ...

    Sep 22, 2020 | 10:32
  • ترکی کا پناہ گزین کارڈ استعمال کرکے بلیک میل کرنا ناقابل ...

    Mar 04, 2020 | 09:43
  • امریکا نے ایران کے مزید پانچ عہدیدار بلیک لسٹ کر دیے

    Feb 21, 2020 | 10:11
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • وزیر اعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح ...

    Feb 28, 2021 | 15:02
  • سینٹ انتخابات: جوڑ توڑ کے ماہر پرویز خٹک متحرک، اپوزیشن کے ...

    Feb 28, 2021 | 14:51
  • اسد اچکزئی کے قاتل 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    Feb 28, 2021 | 14:41
  • بھارتی کسانوں کے مظاہرے جاری، راکیش ٹیکیٹ کا 5 ریاستوں کے ...

    Feb 28, 2021 | 14:33
  • مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کی نیویارک میں کورونا ویکسی ...

    Feb 28, 2021 | 14:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • حمزہ کی واپسی، شہباز شریف کی تیاریاں!!!!

    Feb 28, 2021
  • ـ"نیو یارک کاٹن کریش،تاجکستانی کپاس"

    Feb 28, 2021
  • عبدالعلیم خان سے ملاقات، پرویز الٰہی اور فواد ...

    Feb 27, 2021
  • فواد چوہدری کے بیان پر ہنگامہ وزیر ستان معاملہ ...

    Feb 27, 2021
  • ’’وجود مرد سے ہے تصویر کائنات میں حسن‘‘

    Feb 27, 2021
  • 1

    پاکستان تیار ہے‘ بھارت سے یواین قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرالی ...

  • 2

    بھارتی طیارے مار گرانے  کے واقعہ کے 2 سال مکمل

  • 3

    مہنگائی بے قابو…حکومت عوام کو  ریلیف دینے کے اقدامات کرے

  • 4

    بھارت یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کردے تو ہمارا اسکے ساتھ کیا تنازعہ ...

  • 5

    ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ

  • 1

    اتوار15 رجب المرجب  1442ھ‘  28؍ فروری 2021ء 

  • 2

    ہفتہ‘  14 رجب المرجب  1442ھ‘  27؍ فروری 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک‘  13 رجب المرجب  1442ھ‘  26؍ فروری 2021ء 

  • 4

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 5

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ رَل کے ’’چلِّیئے! خواجہ جیؒ دے ڈیرے جی!‘‘

    Feb 28, 2021
  • پاکستان سے امتیازی سلوک کیوں

    Feb 28, 2021
  • شفاف الیکشن کا خواب 

    Feb 28, 2021
  • بھارت، انتہا پسندی کی آگ الاؤ میں تبدیل

    Feb 28, 2021
  • پاک بھارت رابطے اور حفیظ شیخ 

    Feb 28, 2021
  • پی ڈی ایم کنفیوز کیوں

    Feb 28, 2021
  • بھارت پر پاکستان کی پیشہ وارانہ ا ور ا خلاقی فتح ...

    Feb 28, 2021
  • عام آدمی کی حالت نہیں بدلے گی !

    Feb 28, 2021
  • سینٹ الیکشن ‘ وزیراعلیٰ کی بردباری 

    Feb 28, 2021
  • اونٹ لائبریری اور تعلیم

    Feb 28, 2021
  • 1

    مخلص کی نشانیوں کے گلاب 

  • 2

          پریشان نوجوان کی مالی مدد کی اپیل

  • 3

    بجلی کی پیداوار…متبادل ذرائع 

  • 4

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 5

    یقین اور امید 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۶)

  • 2

    الکتاب (۵)

  • 3

    الکتاب (۴)

  • 4

    الکتاب (۲)

  • 5

    الکتاب (۱)

  • 1

    اتحاد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتفاق

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    مقاصد

  • 1

    نشیب و فراز

  • 2

    علامہ اقبال

  • 3

    آفتاب

  • 4

    اقبال کا قرآنی انداز فکرونظر

  • 5

    زندگی

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    سینما، فلم سازی اور سیاسی ’’شو‘‘

  • 5

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اسلام آباد : فائرنگ، امام مسجد بیٹے اور شاگرد سمیت قتل

  • 2

    امریکا،خاشقجی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی،انٹیلیجنس رپوٹ

  • 3

    کے پی کے میں سینٹ ا نتخابات کے لئے جماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ بن گئی

  • 4

    شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو آئوٹ کر کے گلے لگا لیا

  • 5

    رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group