سیشن کورٹ میں فائرنگ کرنے والے دو ملزم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) 31 جنوری کو سیشن کورٹ میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔سیشن کورٹ میں فائرنگ کیس کا ایک ملزم 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے اور ایک ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے چودہ دن کے لئے جیل منتقل کر دیاگیا۔ملزمان نے سیشن عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیس کے حراستی ملزم کو قتل کر دیا تھا۔