نیشنل ایکشن پلان تاریخی لائحہ عمل ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ایک قیام امن کیلئے تاریخی لائحہ عمل ہے جس پرموثر عمل درآمد سے بیرونی دشمنوں کی الزام تراشیوں کا منہ توڑ جواب دیا جاسکتا ہے ، درجنوں کالعدم تنظیموں اور ان کے سابقہ عہدیداروں نے نئی تنظیمیں بنا لی ہیں جو شر پسندوں کی سرپرستی کا کردار ادا کر رہی ہیں ،بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے شر پسندوںسے چھٹکارے کیلئے گلی محلے کی سطح پر ایکشن پلان آگاہی مہم چلائی جائے ، عوام کی مدد کے بغیر گذشتہ تین دہائیوں میں پھیلائے گئے انتہا پسندی کے زہریلے بیجوں کا خاتمہ ناممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ و نگران کونسل کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔