الیکشن کمشن کے حوالے سے خبروں پر چیف الیکشن کمشنر کا اظہار برہمی
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن کے حوالے سے خبروں پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا گیا جس میں میڈیا کو محدود رکھنے کیلئے کہا گیا۔ میڈیا سے رابطہ رکھنے کی صورت میں ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔