5 پولیس افسروں کی ترقی، تقرر و تبادلے
لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے01 اے ایس پی، 03 ڈی ایس پیز اور01 انسپکٹر کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیںمعلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور اے ایس پی عرفان علی کو ایس ڈی پی او رائیونڈ لاہور کی خالی آسامی ،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی رانا محموالحسن کوایس ڈی پی او نولکھا لاہور،ایس ڈی پی او کبیر والاخانیوال محمد ریاض اور ایس ڈی پی او نولکھا لاہور ناصر حنیف کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیںجبکہ انسپکٹر منصور الحسن کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ضلع سرگودہا سے ایس ڈی پی اوچوہنگ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔