محکمہ زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کے لئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اور شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024