قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ
لاہور( آن لائن )قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ، رانا ظہیر احمد بابر قومی ہاکی ٹیم کوچ تعینات ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی چانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اضافہ کرتے ہوئے سابق قومی ہاکی ٹیم کوچ رانا ظہیر کو سینئر ہاکی ٹیم کیکوچنگ پینل میں شامل کرلیا ہے۔