ساہیوال: صوبائی وزیر مسلم لیگ (ن) ندیم کامران کے قریبی ساتھی ق لیگ میں شامل
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے قائم مقام صدر، صوبائی وزیر پلاننگ ملک ندیم کامران کے انتہائی قریبی ساتھی حافظ خالد ڈوگر نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر کے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور صوبائی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، (ق) لیگ کے این اے 149سے امیدوار کی حیثیت سے انتخابی مہم شروع کر دی۔ دلچسپ انداز میں شہروں میں فلیکسز آویزاں کر کے فلیکسز پر لکھ دیا اللہ کے واسطے ہم پر بھی اعتبار کریں، منت کرنے والی دلچسپ الیکشن مہم جاری ہے، شہری دل کھول کر تبصرے کر رہے ہیں۔