پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور ( نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے چارتھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد سب انسپکٹر سلیم شوکت کو تبدیل کرکے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ، انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انسپکٹر فراست علی کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد ، انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے ممتاز کاکڑ کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی رائیونڈ، تھانہ سٹی رائیونڈ سے سب انسپکٹر نعیم اللہ کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر عدنان مسعود کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔