علامہ اقبال عاشق رسول‘ پاسبان ختم نبوت تھے: پیر ولی اللہ شاہ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے زیر اہتمام یوم اقبال پر علامہ اقبال اور ختم نبوت کے عنوان پر کانفرنس آستانہ عالیہ دعوت الحق میں کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری‘ اقبال بھٹی‘ حاجی محمد ناصر‘ مولانا جمشید احمد نورانی‘ محمد اکرم فوجی‘ عمران بٹ‘ مولانا محمد یونس‘ محمد شہزاد‘ واجد حسین نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ علامہ اقبال جہاں ایک عظیم شاعر مشرق تھے وہاں پر وہ عاشق رسول اور پاسبان ختم نبوت تھے منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے قادیانیت کے تدارک کیلئے ان کی جدوجہد انتہائی بے مثال ہے۔