ٹائی ٹینک جہازکا مینو کارڈ ایک لاکھ پاونڈ میں نیلام
لندن (اے پی پی) ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار بحری جہازٹائی ٹینک پر پیش کئے جانے والے پہلے کھانے کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاو¿نڈ میں نیلام ہوگیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مینو کارڈ دو اپریل 1912ءکو ٹائٹینک پر پیش کیا گیا تھا۔یہ مینو کارڈ ٹائی ٹینککے سب سے سینیئر اہلکار سکینڈ آفیسر چارلس لائٹ ٹولر کی ملکیت تھا۔چارلس لائٹ ٹولر نے 10 اپریل 1912 کو یہ مینو کارڑ ساو¿تھ ایمپٹن سے روانہ ہوتے وقت اپنے بیوی کو دیا تھا۔نیلامی کے منتظم ایلن ایلڈریج کا کہنا ہے یہ مینو کارڈ دنیا میں پائے جانے والے نایاب ترین نایاب کارڈوں میں سے ایک ہے۔
مینوکارڈ