عالمی مجلس ختم نبوت گلشن راوی یونٹ کا اجلاس
لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کا اجلاس سرپرست مولانا مشہود احمد کی زیرِصدارت ہوا۔ اجلاس میں مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیر میاں محمدرضوان نفیس، جنرل سیکرٹری مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالعزیز ودیگر کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں دروس ختم نبوت طے کئے گئے اور کام کو مزید وسیع بنانے کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔علماء کرام نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔