طب یونانی پر دو روزہ سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) فیکلٹی اوف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام ’’طب یونانی کو درپیش چیلنجز اورمواقع‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس پیر23 ۔ اپریل2018 کو صبح 9 بجے ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت بیت الحکمہ (ہمدرد یونی ورسٹی کی لائبریری) کے آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور مہمانِ خاص سابق وائس چانسلر کراچی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ہوں گے جبکہ میٹرو پولیٹن یونی ورسٹی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کلیدی خطبہ دیں گے۔ توقع ہے کہ ڈاکٹروں، حکیموں، معا لجین اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد سمپوزیم میں شرکت کرے گی۔