پنجاب میں کشمیر کے حوالے سے آگہی مہم تیز کی جائیگی:راجہ بشارت
لاہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون وچیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں کشمیرکے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے اورکشمیر کمیٹی کی سرگرمیاں اور آگاہی مہم کو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ضلعی سطح تک پھیلایا جائے گا۔ وہ آج سول سیکریٹریٹ میں کشمیر کمیٹی پنجاب کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ارکانِ کمیٹی ایم پی اے ندیم قریشی، ایم پی اے نذیر چوہان، ایم پی اے عظمیٰ کاردار، ایم پی اے میاں نصیر احمد، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن فرحت جبیں، ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر اور دیگر افسران بھی موجود تھے. راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دس لاکھ دستخطوں کی مہم سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں تک پھیلائی جائے اورآگاہی مہم میں پنجاب کے وکلائ، تاجروں، اساتذہ، این جی اوز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور عوام وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورکشمیر کو آزادی ملنے تک ہم وفاقی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے.انہوں نے کہا کہ مودی کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسلحے اور کرفیو کے زور پر کسی قوم کو محکوم نہیں بنایا جا سکتا۔