لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 11 سبزیوں اور 13 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عیدالاضحی سے چند روز قبل ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ 14 نومبر کو اس کی قیمت 32 روپے تھی جبکہ 21 نومبر کو اس کا ریٹ 28 روپے اضافے سے 60 روپے تک پہنچ گیا۔ دیگر سبزیوں میں ایک کلو آلو سٹور 2روپے اضافے سے 21 روپے، پیاز 3 روپے اضافے سے 29 روپے، لہسن چائنہ 18 روپے اضافہ سے 140 روپے، لہسن دیسی 8 روپے اضافہ سے 134 روپے، ادرک چائنہ 18 روپے اضافے سے 104، ٹینڈیاں 3 روپے اضافے سے 24 روپے، گھیا کدو 3روپے اضافے سے 15روپے، اردی 6 روپے اضافے سے 30 روپے، مٹر 6 روپے اضافے سے 104 روپے اور میتھی 3 روپے اضافے سے 15روپے تک پہنچ گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی ایک روپے اضافے سے 90روپے، سیب گولڈن 2روپے اضافے سے 50روپے، سیب سفید 2روپے اضافے سے 90 روپے، انگور گولہ 4روپے اضافے سے 74 روپے، امرود 2روپے اضافے سے 29 روپے، ناشپاتی چائنہ 6 روپے اضافے سے 70 روپے، امرود 2 روپے اضافے سے 46 روپے، گریپ فروٹ فی عدد 2روپے اضافے سے 17 روپے، مسمی درجن 10 روپے اضافے سے 58 روپے، مالٹا درجن 4 روپے اضافے سے 34 روپے، فروٹر درجن 4 روپے اضافے سے 44 روپے، کیلا درجن 2 روپے اضافے سے 36 روپے اور کیلا اول درجن کی قیمت 4 روپے اضافے سے 40 روپے کلو ہوگئی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024