پہلا ون ڈے:پاکستان کا آسٹریلیا کو 281 رنز کا ہدف
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں حارث سہیل کی پہلی سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 280رنز بنالیے۔شارجہ میں کھیلے جا رہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو 281 رنز کا ہدف دے دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کاؤلٹر نائیل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔