لڑکیو ں کو بلیک میل کرنے کا الزام مہران یونیورسٹی کاطالب علم گرفتار
حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد کے ویمن پروٹیکشن سیل نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے ساتھ دوستی رکھ کر انہیں بلیک میل کرنے والے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔ جس کا تعلق ضلع بدین سے ہے تفصیلات کے مطابق گرفتار بلیک میلر سو سے زائد لڑکیوں بالخصوص طالبات کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی رکھ کر ان کی آواز، تصاویر اور چیٹ ریکارڈ کرکے ان سے جنسی روابط استوار کرنے سمیت نقدی اور طلای زیورات فراہم کرنے کے لئے بلیک میل کرتا رہا ہے۔ سائبر بلیک میلر کو میڈیکل کی ایک طالبہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا جسے وہ بلیک میل کررہا تھا ملزم کے موبائل نمبر کی چھان بین سے انکشاف ہوا کہ ملزم لڑکیوں اور لڑکوں کے نام سے درجن بھر جعلی فیس بک اکائونٹس اور ای میل اکائونٹس بنا کر ان کے ذریعے 80 سے زائد طالبات سے رابطے میں تھا جنہیں وہ مختلف طریقوں سے بلیک میل کررہا تھا۔ سائبر بلیک میلر ڈرا دھمکاکر لڑکیوں کو اپنے ساتھ جنسی تعلق رکھنے پر مجبور کرتا تھا اور ان پر دبائو ڈال کر رقم ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا وصول کرتا تھا پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔