سٹی ٹریفک وارڈنز کی اندھیر نگری ،یونیفارم پہن کر روات کلر روڈ سے کار چھین لی
کلر سیداں(نامہ نگار)سٹی ٹریفک وارڈنز کی اندھیر نگری یونیفارم پہن کر روات کلر روڈ سے کار چھین لی ،لوگوں کی مداخلت پر چابی پھنیک کر فرار ہو گئے۔دونوں ٹریفک وارڈنز راولپنڈی صدر میں تعینات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یوسی کنوہا کے کسان کونسلر راجہ محمد سعید کی والدہ ،بھائی اور گھر کے دیگر افراد اپنی جی ایل آئی کار RIA-700میں راولپنڈی جا رہے تھے کہ روات کے قریب ڈھوک میجر میں عقب سے آنے والی ایک مہران گاڑی نے انہیں روکا جسے یونیفارم پہنے سٹی ٹریفک کے سب انسپکٹر ہارون نثار چلا رہے تھے اور ان کے ساتھ سب انسپکٹر عدنان سوار تھے ۔انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے کار کو روکا ڈرائیور نے انہیں ٹریفک وارڈن سمجھ کر کار روکی تو دونوں ٹریفک وارڈنز اپنی گاڑی سے اترے کار کے ڈرائیور کو نیچے اتارا گاڑی کی تلاشی لی ڈیش بور ڈ سے گاڑی کی رجسٹریشن بک نکال لی اور چابی چھین کر کہا کہ یہ گاڑی ہماری ہے ۔جس پر ڈرائیور نے کلر سیداں میں اپنے بھائی راجہ محمد سعید اور سٹی کونسلر ملک زبیر احمد کو فون کیا وہ جب جائے واردات پہنچے تو ٹریفک وارڈنز چابی پھینک کر اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے اور گاڑی کی رجسٹریشن بک بھی ہمراہ لے گئے ۔