جاپان کی اسکالر شپ حاصل کرنے والے کراچی اور کوئٹہ کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قونصل خانہ¿ جاپان کراچی میں MEXT اسکالر شپ حاصل کرنے والے دو طالب علموں، جن کا تعلق کراچی اور کوئٹہ سے ہے، کے لیے تقریبِ آگہی کا انعقادکیا گیا۔ حکومتِ جاپان ہر سال غیر ملکی طالبِ علموںکے لیے اسکالرشپ مہیا کرتی ہے، جن میں پاکستانی طالبِ علم بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں یہ اسکالرشپس ریسرچ، ٹیچر ٹریننگ اور انڈر گریجویٹ سطح کے طالبِ علموںکے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔پاکستان سے ہر سال 10 طالبِ علم اس اسکالر شپ کے تحت ریسرچ کے لیے جاپان جاتے ہیں اور اس سال یہ تعداد آٹھ ہے۔ریسرچ کے طالبِ علم عموما ماسٹر اور چند ایک Ph.D کے لیے بھی جاپان کا دورہ کرتے ہیں۔ تقریبِ آگہی کے موقع پرجاپانی قونصل جنرل آکیرا اووچی نے MEXT اسکالرشپ کے طالبِ علموں کو مبارکباد پیش کی اور انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ۔