کو ئٹہ میں نا معلو م افراد کی فائر نگ ایک شخص قتل ، ملزم فرار
کوئٹہ(نما ئندہ نوائے وقت)کوئٹہ میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے شاہ نواز ولد محمد صادق نا می شخص کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ،پولیس نے لا ش کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔