نئی دہلی (اے این این) بھارتی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرسکتی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئندہ ہفتے ممبئی حملوں کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ وہ ان حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ محمد سعید سمیت 35 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرے اور اگر عدالت نے وارنٹ جاری کر دئیے تو ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی جائیں گی جس کیلئے انٹرپول سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024