بغداد + رمادی + موصل (آن لائن) عراق کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک اور 120سے زائد زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ بغداد کے شمال مشرقی علاقے صدر سٹی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے آٹھ سویلین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے سبزی مارکیٹ کے قریب ایک کار بم پھٹنے سے ایک سویلین ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے اور یہ واقعہ ڈسٹرکٹ ڈورا میں پیش آیا بغداد کے مرکزی کرادہ ضلع میں وزیر آبی وسائل کے قافلہ پر سڑک کنارے بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور 9 سویلین افراد بھی اس واقعہ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔ رمادی میں ایک خودکش حملہ آو ر کے حملے اور ایک کار میں بم دھماکہ سے تین افراد ہلاک ہو گئے اور 13 زخمی ہو گئے پولیس حکام نے بتایا کہ سڑک کنارے بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔دریں اثناء عراقی حکام نے کہا کہ انہوں نے موصل میں چار شامی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں مصاعب کے علاقے میں ایک ملیشیا چیک پوائنٹ کے قریب بم پھٹنے سے پانچ ملیشیا اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق
عراق