ملک میں بڑھتی محاذ آرائی شریف خاندان کی چال ہے: چودھری اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سا بق تحصیل صدر و امیدوار پی پی 166 چوہدری اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف شیخ مجیب الرحمان کا پارٹ ٹو ہے پوری قوم متحد ہو کر میاں نواز شریف کے عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں ملک میں بڑھتی ہوئی محاذ آرائی شریف خاندان کی چال ہے، ملک کو بحرانو ں سے دوچار کرنیوالے شریف خاندان کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیںآئندہ عوام انہیں بھیک میں بھی ووٹ نہیں دیں گے۔