سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سےدو روز کے لیے بند کردیےگئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کہ مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک بند کئےگئےہیں۔دوسری جانب سی این اسٹیشنز کی بندش سےقبل شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں گیس بھروانےکیلئے سی این جی اسٹیشنز پہنچ گئی جس سےگیس اسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنےمیں آئیں۔دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سخت سردی کی لہر سے قدرتی گیس کی طلب و رسدمیں یومیہ فرق ایک اعشاریہ چھ ارب مکعب فٹ تک بڑھ چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت گیس لوڈ مینجمنٹ کے پروگرام پر عمل درآمد کر رہی۔