خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغ عامہ کے ڈائریکٹر احسن اختر ناز کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغ عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اختر ناز کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا، ان کے خلاف 2 ٹیچرز اذکاءشاہد اور شافع بھٹی نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو درخواست دی تھی کہ احسن اختر ناز انہیں جنسی ہراساں کرتے ہیں، جس پر وائس چانسلر نے ڈی آئی سی ایس ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو انکوائری کرنے کے احکامات دیئے تھے جنہوں نے گزشتہ روز رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کرتے ہوئے واقعات کو حقائق پر مبنی قرار دیا اور سفارش کی کہ ڈاکٹر احسن اختر ناز کو عہدہ سے ہٹایا جائے۔ وائس چانسلر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عفیرہ کو آئی سی ایس کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر احسن اختر ناز بطور پروفیسر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔