جتنی مرضی انتخابی اصلاحات کر لیں‘ ریاستی نظام کی تبدیلی کے بغیر فرق نہیں پڑے گا: اعتزاز احسن
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سےنےٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے جتنی مرضی انتخابی اصلاحات کر لیں ‘ ریاستی نظام کی تبدیلی کے بغیرفرق نہیں پڑے گا‘ہم پر200 سال پہلے والابرطانوی راج والا نظام مسلط شدہ ہے۔ اپنے اےک انٹروےو اعتزاز احسن نے کہا جب جمہوریت ہوتی ہے تو عدلیہ بھی مکمل آزاد ہو جاتی ہے اور اپنی مرضی کے فیصلے کرنا شروع کرتی ہے۔ جب دوبارہ فوج آتی ہے تو عدلیہ بھی دب جاتی ہے ۔
اور بیورکریسی بھی اپنے مقام پرچلی جاتی ہے یہ نظام کی خرابی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ریاست کے نظام کو تبدیل نہیں کیاہم نے 65 سال گنوا دئیے ہیں جیسی مرضی انتخابی اصلاحات کر لیں وہی لوگ آئیں گے۔
اعتزاز احسن