پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوورسیز فورم سے تعاون کرینگے: فاروق ستار
برسلز (نامہ نگار) پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے حقوق شہریوں اور ان کے تمام تر مسائل حل کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے پی او اے ایف کے صدر چودھری اکرم منہاس سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہی۔