مانگا، کھڈیاں، قلعہ دیدار: ٹریفک حادثات، طالبہ، 2 بھائیوں سمیت 4 جاںبحق، 7 زخمی
لاہور+ کھڈیاں خاص+ قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگاران) مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن طالبہ اور 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہا رگئے، 4 ننھی طالبات سمیت 7 زخمی ہو گئے۔ مانگا منڈی کے علاقے نتھے خالصہ ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے بے قابو ہوکر رکشے کو ٹکر مار دی۔ جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین سواریاں افضل، امجد اور شوکت شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں رکشہ ڈرائیور اشرف جانبر نہ ہو سکا جبکہ دو زخمیوں امجد اور شوکت کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔کھڈیا خاص کے نواحی گاؤں کچہ پکہ کے قریب قصور روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو بھائی جو قصور جا رہے تھے رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے علی اور عتیق جاں بحق ہو گئے۔ حافظ آباد روڈ پر چک اگو میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی کمسن طالبات کو تیز رفتار گدھا گاڑی نے اس وقت روند ڈالا جب سکول سے چھٹی کرکے گھر واپس عبداللہ پور جار ہی تھیں کہ زد میں آکر عبداللہ پور کی کمسن طالبات عالیہ ولد غلام حسین،ن ور فاطمہ ولد سلیم،ریان فاطمہ ولد غلام عباس، اریبا ولد بوٹا عبداللہ، نمرہ اسلم زخمی ہو گئیں۔ طبی امداد کے لئے لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدارسنگھ میں پہنچایا تیسری کلاس کی طالبہ بھٹہ مزدور کی بیٹی نمرہ اسلم ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر نہ پہنچنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جبکہ 2طالبات کو حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا ۔