حکومت اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر نظرثانی کرے: پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنماؤںنے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین خصوصاً اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر نظر ثانی کرے۔ صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے وگرنہ اپریل کے پہلے ہفتے ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔